انو ملک پر ہراسگی الزامات پر سمیر انجان  گلوکار کی  حمایت میں سامنے آگئے

انو ملک پر ہراسگی الزامات پر سمیر انجان  گلوکار کی  حمایت میں سامنے آگئے
انو ملک پر ہراسگی الزامات پر سمیر انجان  گلوکار کی  حمایت میں سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(یواین پی)بالی ووڈ فلموں کے شاعر سمیر انجان ،انوملک پر لگنے والے جنسی ہراسگی کے الزامات پر انکی حمایت میں میدان میں آگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سمیر انجان نے کہا 2001 میں جب شویتا پنڈت اپنی والدہ کیساتھ آڈیشن دینے آئی تھیں اس وقت میں بھی وہیں موجود تھا، انوملک نے شویتا کو بیٹا کہہ کر مخاطب کیا اورکہا ’’بیٹا آپ کچھ گانا سنانا چاہتی ہیں تو سناؤ‘‘۔شویتا نے اس وقت کہا میں کسی دوسرے کمرے میں گانا سنانا چاہتی ہوں جس پرانو ملک نے کہا نہیں یہاں سمیر جی موجود ہیں اور میں چاہتا ہوں وہ بھی تمہاری آواز سنیں۔انہوں نے کہا میرے لئے حیران کن بات یہ ہے کہ لوگ بغیر ثبوت انوملک پر الزام لگارہے ہیں۔

مزید :

تفریح -