ننکانہ صاحب، ڈاکٹر رانا وقار محمود ایڈووکیٹ، رانا عمر محمود کے والد رانا علی اصغر حاں ایڈووکیٹ انتقال کر گئے
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی ننکانہ صاحب کے جنرل سیکرٹری، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و ناظم سٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹررانا وقار محمود اوررانا عمرمحمود کے والد راناعلی اصغرخاں ایڈووکیٹ طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے راناعلی اصغر کے والد رانا کے اے محمودخاں ایڈووکیٹ ننکانہ صاحب سے پیپلز پارٹی کے پہلے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مال منڈی والے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ میں سابق صدر سپریم کورٹ بار، رکن پاکستان بارکونسل احسن بھون، صدر بار رائے معمر قذافی، جنرل سیکرٹری رائے شجر عباس، سابق صدور بار محمد امین بھٹی، رائے مقاسم مشتاق،علی ناصر قادری، چوہدری محمد انور زاہدسراء، رانا عبدالستار، سابق ایم پیز اے سید ابرار حسین شاہ،ملک ذوالقرنین ڈوگر، سابق تحصیل ناظم شہزاد خالدمون خاں، سابق چیئرمین بلدیہ ننکانہ چوہدری نعیم احمد،صدر پریس کلب ننکانہ صاحب چوہدری افضل حق خاں سمیت وکلاء، صحافیوں، تاجروں اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کر لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل خوانی آج 20اکتوبر 2024بروزاتوار صبح 9بجے جامع مسجد نورمینار والی میں ادا کی جائیگی۔