وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع، 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع، 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع، 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودہ کی منظوری   دیدی گیی۔
پارلیمنٹ ہاوس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بعض تبدیلیوں کے بعد ترمیمی بل کی منظوری لی  گیی۔
دوسری جانب حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ڈیڈ لائن تک جواب نہ آنے پر پرانا ترمیمی مسودہ منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا  حکومت نے مولانا فضل الرحمان کا جواب نہ آ نے پر پرانا مسودہ منظور کرایاہے۔
وفاقی حکومت نے مسودہ کی منظوری سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیغام بھجوا دیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں ڈرافٹ کو حتمی شکل دی گئی ۔ 

مزید :

قومی -