باپ کی قل خوانی کے خرچے پر جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

باپ کی قل خوانی کے خرچے پر جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
باپ کی قل خوانی کے خرچے پر جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ویب ڈیسک) بورے والا کے  نواحی گاؤں 98 ای بی بورے والا میں دوں بھائی کے درمیان باپ کی قل خوانی پر ہونے والے خرچے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایک بھائی نے فائرنگ کر کے دوسرے بھائی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ کی قل خوانی پر ہونے والے خرچ پر دو بھائی میں تکرار ہوا جس پر ناصر نے فائرنگ کر کے فہد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ایکسپریس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی کاشف رضا موقع پر پہنچ گئے پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

فائرنگ سے بھائی کو قتل کرنے والا قاتل موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس مزید تحقیات کر رہی ہے۔