یکم جنوری 2028 تک سود کے خاتمے کی شق متفقہ طور پر منظور

یکم جنوری 2028 تک سود کے خاتمے کی شق متفقہ طور پر منظور
 یکم جنوری 2028 تک سود کے خاتمے کی شق متفقہ طور پر منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم میں یکم جنوری 2028 تک سود کو مکمل طور پر ختم کرنے کی بھی شق متفقہ طور پر منظور کرلی۔

سینیٹ سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہوگئی ہے اور اس میں سود کے خاتمے کی بھی شق شامل ہے۔سینیٹ نے یکم جنوری 2028 تک سود کو مکمل طور پر ختم کرنے کی بھی شق متفقہ طور پر منظور کرلی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ الحمداللہ سینیٹ نے پاکستان سے سود کے خاتمے کی قرداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص لابی کو خوش کرنے کیلئے تحریک انصاف کے کسی بھی سینیٹر نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔

مزید :

قومی -