ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنا تھا لیکن اتنا نہیں کہ وہ ہماری آزادی ہی چھین لے: وزیر دفاع

ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنا تھا لیکن اتنا نہیں کہ وہ ہماری آزادی ہی چھین لے: وزیر ...
ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنا تھا لیکن اتنا نہیں کہ وہ ہماری آزادی ہی چھین لے: وزیر دفاع
سورس: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی، وہ عزت سے گھر جا رہے ہیں۔ ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنا تھا لیکن اتنا نہیں کہ وہ ہماری آزادی ہی چھین لے۔

قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ چند سال سے عدلیہ میں جو جھگڑا چل رہا ہے وہ صرف ایک گروپ کی اجارہ داری کے لیے ہے، ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنا تھا لیکن اتنا نہیں کہ وہ ہماری آزادی ہی چھین لے۔

  "جنگ " کے مطابق وزیر دفاع  نے کہا کہ یہاں آنے والے 4 بندوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑا، وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر یہاں پہنچے ہیں۔

خواجہ آصف نے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ جو الفاظ ادا کیے گئے ہیں انہیں کچھ تو شرم و حیا اور احساس ہونا چاہیے، وقت کے ساتھ پارٹیاں بدلنے سے انسانوں کے ضمیر نہیں بدلنے چاہیئں۔