"ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا"نواز شریف نے شعر سنایا ،مولانا فضل الرحمان نے تصحیح کر دی

"ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا"نواز شریف نے شعر سنایا ،مولانا فضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے شعر سنایا اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ان  کی تصحیح کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں خواجہ آصف کے خطاب کے بعد  نواز شریف نے سپیکر سے بات کرنے کی اجازت طلب کی۔سپیکر سے اجازت ملنے کے بعد نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف کو ایک شعر دینا چاہتا تھا تا کہ وہ اپنی تقریر کے آخر میں پڑھ کر سناتے لیکن خواجہ آصف اپنی تقریر ختم کر چکے ہیں، مجھے اجازت ہو تو میں پڑھ دیتا ہوں۔جو دکھ ہم نےعدلیہ کے ہاتھوں اٹھائے ہیں، عدلیہ کے کردار پر ایک شعر ہے۔ کہ ’ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا، زہر بھی دیتے ہیں تو پینا ہوگا، جب میں پیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا بھی نہیں، جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہوگا‘۔

شعر مکمل کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے نواز شریف کی جانب سے پیش کیے گئے شعر میں غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بروقت شعر سنایا ہے لیکن شعر سناتے ہوئے اس کے وزن سے متعلق احتیاط کرنی چاہیے۔انہوں نے نواز شریف کی جانب سے پیش کیے گئے شعر میں غلطی کی نشاندہی اور درستگی کی۔