بھارتی ٹیم کو اس کی سرزمین پر ہرانا ناممکن نہیں:کیوی کپتان

بھارتی ٹیم کو اس کی سرزمین پر ہرانا ناممکن نہیں:کیوی کپتان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کانپور(اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز کین ولیمسن نے کہا ہے کہبھارتی ٹیم کو اس سرزمین پر ہرانا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے، میزبان ٹیم سے خوف زدہ نہیں ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے خلاف کامیابی کیلئے ٹیم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریں گے۔بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 ستمبر سے کانپور میں شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں کین ولیمسن نے کہا کہ بھارت ورلڈ کلاس ٹیم ہے اسے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا چیلنجنگ ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں، کھلاڑی اگر گیم پلان کے مطابق کھیلے تو ہم اسے اپ سیٹ شکست دے سکتے ہیں، ہمارے پاس بھی کوالٹی باؤلرز موجود ہیں جو حریف بلے بازوں کو مشکلات میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم مقصد کے حصول کیلئے انہیں بھرپور اعتماد کے ساتھ باؤلنگ کرانی ہو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔