کرتار پور بارڈر کے حوالے سے ابھی تک سرکاری سطح پر بھارت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا: ترجمان دفتر خارجہ

کرتار پور بارڈر کے حوالے سے ابھی تک سرکاری سطح پر بھارت سے کوئی رابطہ نہیں ...
کرتار پور بارڈر کے حوالے سے ابھی تک سرکاری سطح پر بھارت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا: ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کرتار پور بارڈر کے حوالے سے ابھی تک سرکاری سطح پر بھارت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، پاکستان اس حوالے سے کھلا ذہن رکھتا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ کا افغانستان کا دورہ مثبت رہا، پاک افغان مشترکہ میکانزم کا اجلاس اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ہو گا، اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کے بارے میں فیصلہ نہیں ہو سکا، کرتارپور بارڈر کھولنے پر دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ رابطہ نہیں ہوا، تاہم پاکستان اس حوالے سے کھلا ذہن رکھتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جلال آباد قونصل خانہ کھولنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، امید ہے کہ سیکیورٹی کی فراہمی کے اقدامات جلد ہو جائیں گے اورسیکیورٹی ملنے کے بعد قونصل خانہ کھول دیا جائے گاجبکہ چین کے ساتھ ہر موضوع پر ہمیشہ بات کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ کے دورہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھی بات ہوئی، ملاقات کیلئے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل کا مزیدکہنا تھا کہ کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں شدت آئی ہے، بھارت نے گزشتہ ہفتے بھی کئی کشمیریوں کو شہید کیا، سوشل میڈیا پر آنے والی تصویر نے انسانی حقوق کی صورتحال بیان کر دی ہے، کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے، 14افراد کو قتل کر دیا گیا ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمریوں پر ظلم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔