وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ سماعت کرےگا

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس کی ...
وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ سماعت کرےگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر دانیال چودھری نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی، سپریم کورٹ نے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ سماعت کرے گا۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ،عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت اہل نہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قراردیا جائے گا۔