کینیڈا میں ایئرہوسٹس کی گمشدگی،پی آئی اے میں ایسے گروہ کا انکشاف ہو گیا کہ پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائےگی

کینیڈا میں ایئرہوسٹس کی گمشدگی،پی آئی اے میں ایسے گروہ کا انکشاف ہو گیا کہ ...
کینیڈا میں ایئرہوسٹس کی گمشدگی،پی آئی اے میں ایسے گروہ کا انکشاف ہو گیا کہ پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائےگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کی کینیڈا میں پرسرار گمشدگی کے بعد قومی ائر لائن کے لاہورمیں تعینات افسران اور ملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا جبکہ کراچی آفس سے ائیرہوسٹس کی سفارش کرنیوالوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائیگی۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ائیر ہوسٹس کی کینیڈا روانگی اور بین الاقوامی روٹ پر ڈیوٹی لگوانے میں ملوث قومی ائر لائن کے افسران سمیت ملازمین کا ایک منظم گروہ ملوث ہے جو کہ قومی ائر لائن کی ائیر ہوسٹسوں،سٹیورڈز اور کپتانوں کو سمگلنگ سمیت دیگر غیر قانونی کاموں کیلئے استعمال کرتا ہے۔ اخباری ذرائع نے بتایا کہ موبائل فون سمیت دیگر الیکٹرونکس اشیاءکی سمگلنگ میں ملوث ائیر ہوسٹس فریحہ مختار کی کینڈا میں روپوشی کے بعد قومی ائیر لائن انتظامیہ کو بھی ہوش آگیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ لاہور آفس سے بھی ائر ہوسٹس کی ڈیوٹی کے حوالے سے ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے۔

اخباری ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے اعلیٰ افسران نے 20 انچارج لاہور2 نجمہ کو ہدایت کی تھی کہ فریحہ کی ڈیوٹی کسی بھی صورت کسی بین الاقوامی پرواز پر نہ لگائی جائے اور فریحہ کی کوئی بھی ڈیوٹی لگانے سے پہلے ذمہ داران کو مطلع کرنا ضروری قراردیا گیا تھا کیونکہ جعلی ڈگری کیس میں بھی ائیر ہوسٹس کے خلاف فیصلہ ہونے والا تھا۔ فریحہ مختار کے ٹورنٹو جا کر غائب ہوجانے کے متعلق لاہور بیس میں موجود ذمہ داران کو پہلے سے ہی علم تھا۔

اس معاملے میں لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے تین افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جبکہ فریحہ کی روسٹر سے ہٹ کر ڈیوٹی لگانے پر ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے اور کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس حوالے سے پی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔