9 ویں محرالحرام،صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، لیڈیز پولیس سمیت15 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)9 ویںمحرالحرام،شہر بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات،جلوسوںومجالس کی سکیورٹی پر 15 ہزار سے زائد اہلکار تعینات،لیڈیز پولیس اہلکار بھی جلوسوں کے روٹس پر تعینات کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جلوس میں عزاداروں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جارہا ہے،جلوس کے روٹ پر گھروں کی چھتوں پر سنائپر بھی تعینات،سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس گشت بھی بڑھادیا گیا۔