کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اورسٹریٹ کرائمزمیں ملوث3ملزمان گرفتار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) رینجرزنے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرزنے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کوگرفتار کر لیا،گرفتارملزمان گلشن اقبال اورگلستان جوہرمیں اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث ہیں،ملزمان نے ناظم آباد،طارق روڈاورناگن چورنگی میں بھی وارداتیں کیں،ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی وڈیوکی مددسے عمل میں آئی،سی سی ٹی وی وڈیومیں ملزمان کوواردات کرتے دیکھاجاسکتاہے ،گرفتارملزمان سے اسلحہ،گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد ہوا،گرفتارملزمان کوقانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔