برطانیہ میں پاکستانی باولر محمد عباس کی تباہ کن باولنگ ،اپنی ٹیم کو شاندار اعزاز دلا دیا
لندن(ڈیلی پاکستان آن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے سٹار اور ٹیسٹ فاسٹ باولر محمد عبا س نے آسٹریلیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔کاﺅنٹی کے میچ 10شکار کرلیے۔
لیسٹر شائر کلب کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی فاسٹ باولر محمد عباس نے درہم کاﺅنٹی کے خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے پہلی اننگز میں 43 رنز کے عوض 5 جبکہ دوسری اننگز میں 29 رنز دیکر دوبارہ سے5 وکٹیں حاصل کیں۔محمد عباس کی تباہ کن باولنگ کے باعث درہم کاﺅنٹی اپنی پہلی اننگز میں 61 اوردوسری اننگز میں 66 رنز پرڈھیر ہوگئی۔واضح رہے کہ کاﺅنٹی کرکٹ کی تاریخ میں 1996 کے بعد کم ترین ٹوٹل پر آﺅٹ ہونے کا ریکارڈ بن گیا ہے اور محمد عباد کی 10 وکٹوں کے باعث لیسڑ شائر اس میچ میں194 رنز سے کامیاب رہی۔