عرب کی گلیوں میں گھومتے اس خوبصورت پاگل نوجوان نے انٹرنیٹ پر لاکھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا ،ایسی خوبصورت آوازمیں تلاوت قرآن پاک کہ سن کر آپ بھی ’سبحان اللہ ‘کہہ اٹھیں گے
عرب سرزمین(ڈیلی پاکستان آن لائن) قرآن پاک کی سورة المزمل کی آیت نمبر 4”وَرَتِّلِ القر آنَ تَرتِیلًا“جس کا ترجمہ ہے ”قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر خوبصورت اندازمیں پڑھا کرو“کے عملی مصداق بنتے ہوئے عرب سرزمین کی گلیوںمیں گھومتے خوبصورت پاگل نوجوان نے ایسی آواز میں تلاوت کر دی ہے کہ سن کر ایمان تازہ ہو جاتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائر ل ہوئی جس میں عرب میں ایک ایسا خوبصورت نوجوان ہے جو کے ہے تو پاگل ہے مگر جب قرآن کی تلاوت کرتا ہے تو فضاؤں میں اسکی خوبصورت آواز ایسے گونجتی ہے کہ سننے والے کے دل سکون مل جاتا ہے،وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھ میں کچھ کپڑے اور قرآن پاک لئے جا رہا تھا کہ ایک شخص نے تلاوت کرنے کو کہا تو نواجوان نے قرآن کی تلاوت شروع کر دی اور ایسی خوبصورت انداز میں تلاوت کی کہ لاکھوں لوگوں اپنا گرویدہ بنا لیا ہے اور اس کی تلاوت سن کر آپ بھی ’سبحان اللہ ‘کہہ اٹھیں گے۔
۔۔۔وڈیو دیکھیں۔۔۔