وہ ممالک جن کیلئے پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

وہ ممالک جن کیلئے پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا
وہ ممالک جن کیلئے پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے یورپ سے آنے اورجا نے والی پرواز وں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ ترجمان کے مطابق بارسلونا ،اوسلو،کوپن ہیگن ،پیرس اور میلان سے اسلام آباد آنے والی پروازوں پر رعایت ہو گی۔تمام پروازوں پر 15فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے جس کا اطلاق 30نومبر تک رہے گا جبکہ پی آئی اے نے ملک بھر سے مختلف ممالک کے لئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے حکام نے آئندہ ماہ14اکتوبر سے اسلام آباد سے ملائیشیا ، کوالالمپور کےلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔دامام اور مدینہ شریف کےلئے پشاور سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی اسی طرح15 نومبر سے کویت کےلئے سیالکوٹ سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔براہ راست پروازیں چلانے سے قومی ائیر لائن کے ریو نیو میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا اور مسافروں کو ان سیکٹر پر سفری سہولتیں بھی میسر ہو ںگی۔