آغا خان اسپتال کاروشِ ڈائیگنوسٹک اورسسمیکس کے ساتھ معاہدہ

آغا خان اسپتال کاروشِ ڈائیگنوسٹک اورسسمیکس کے ساتھ معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)آغا خان یونیورسٹی کے آوٹ ریچ ہیلتھ نیٹ ورک،  روشِ ڈائیگنوسٹکس اور سسمیکس نے پاکستان بھر میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے  مین لیب اور 14آوٹ ریچ سینٹرز میں مکمل طور پر خود کار لیبارٹری سسٹم کی تنصیب کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔روشِ کا COBAS IT انفینٹی سلوشنز جدید آٹومیٹڈ سسٹمز لیبارٹریوں کو ایک یا زائدسائٹس پر آپریشنز پر مکمل اور شفاف کنٹرول دینے کے لیے بناے گئے ہیں۔آغا خان یونیورسٹی اسپتال،  روشِ ڈائیگناسٹک اور سسمیکس کے درمیان اس تعاون سے آغا خان اسپتال نہ صرف اہم شہروں میں بلکہ ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی اپنی لیبارٹریز کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کی صلاحیت  میں اضافہ کرسکے گا۔آغاخان اسپتال اور روشِ ڈائیگنوسٹک پاکستان کے درمیان یہ  ایک تاریخی معاہدہ  ہے۔  یہ خودکار سسٹم کو بڑھا کر آپریشن میں مداخلت میں کمی کے  ذریعے خامیوں کو کم کرنے، ٹیسٹ کے بہتر اور جلد نتائج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جدت کی طرف ایک اہم سنگِ میل بھی ہیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا خان اسپتال  کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین نے معاہدے کو حتمی بنانے میں شامل تمام ٹیموں کی کوششوں کو سراہا۔''قومی صحت کے نظام کو بہتر بنانے میں ہم سب کا اہم کردار ہے۔'' انہوں نے مذید کہا کہ معیاری  طبی نگہداشت کی فراہمی سے زندگیوں میں بہتری  لانے کے لیے مختلف اداروں کا باہمی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ چیف فنائنشل آفیسر اور  وائس پریزیڈینٹ آغا خان یونیورسٹی، محترمہ شگفتہ حسن نے روشِ ڈائیگناسٹک اور سسمیکس  سے شراکت داری کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام  اسٹیک ہولڈرز کی اس ضمن میں کاوشوں کو سراہا۔ آغا خان یونیورسٹی اسپتال  اور اسکے آوٹ ریچ ہلتھ نیٹ ورک کے اعلی معیار کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا  '' AKU  جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (JCI) اور کالج آف امریکن پیتھالوجسٹ  (CAP) ایکریڈیشن حاصل کرنے والاپاکستان کا پہلا تعلیمی طبی مرکز ہے۔  میں پاکستان بھر میں لاکھوں لوگوں معیاری صحت کی  فراہمی کے لیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والی ہماری ٹیموں کی شکر گزار ہوں۔