محکمہ تعلیم کے ملازمین کیلئے خوشخبری، سب سے بڑا مسئلہ حل ہوگیا

محکمہ تعلیم کے ملازمین کیلئے خوشخبری، سب سے بڑا مسئلہ حل ہوگیا
محکمہ تعلیم کے ملازمین کیلئے خوشخبری، سب سے بڑا مسئلہ حل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی سکولوں کے ڈیلی ویجر ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیاجس کے بعد سب سے بڑے مسئلے یعنی مالی پریشانی کے حل کا امکان پیدا ہوگیا۔
 ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وفاقی بجٹ میں حکومت کی طرف سے کم از کم تنخواہ 32ہزار روپے کر دی گئی تھی، چنانچہ وفاقی سکولوں کے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی تنخواہ بھی بڑھا کر 32ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
قبل ازیں ان ملازمین کو 25ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جا رہی تھی۔ وزارت تعلیم کی طرف سے وفاقی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجر سٹاف کی تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023ءسے ہو گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -