قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی، تحریک انصاف کا وجود ختم 

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی، تحریک انصاف کا وجود ختم 
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی، تحریک انصاف کا وجود ختم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے الیکشن کمیشن کو خط کے بعد پارٹی پوزیشن میں تبدیلی ہو گئی،نئے الیکشن ایکٹ کے بعد پارٹی پوزیشن بھی تبدیل ہو گئی ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی،نئی پارٹی پوزیشن میں قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا وجود ختم  ہو گیا،تمام 80اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کردیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس سے پہلے 39اراکین تحریک انصاف اور 41کو آزادڈکلیئر کیا گیا تھا،ن لیگ ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی سے واپس لی جانیوالی نشستوں کا بھی پارٹی پوزیشن میں ذکرہے،قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 110، پیپلزپارٹی کی 69نشستیں ہیں،ایم کیو ایم 22، ق لیگ5 اور آئی پی پی کے 4اراکین اسمبلی ہیں،مسلم لیگ ضیا، بی اے پی اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن  شامل ہے،سنی اتحاد کونسل 80،جے یو آئی  ف8، آزاد اراکین کی تعداد بھی 8ہے،پی کے میپ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کی ایک ایک نشست ہے۔

ایک آزادرکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے،الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کی صورت میں 23مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جےیو آئی کو ملیں گی،مسلم لیگ ن 15، پیپلزپارٹی5 اور جے یو آئی کو 3مخصوص نشستیں ملیں گی۔