وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت 7گھنٹے طویل اجلاس، نیا ریکارڈ بن گیا، 77 اقدامات، 70 منصوبے، 7 پروگرامز پر پیشرفت کا جائزہ لیا
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پر مسلسل 7 گھنٹے طویل اجلاس منعقد کر کے اپنی طرز کا منفرد ریکارڈ بنا لیا-وزیراعلی نے 77 اقدامات، 70 منصوبے،7 پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا-
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ڈبلیو پی کے 28 اجلاس منعقد ہوئے-صوبے میں عوام کی بھلائی کی 287 سکیموں پر غور کیاگیا- وزیراعلی مریم نواز کے 206 خصوصی اقدامات پربھی غور کیا گیا-صوبے میں زراعت، موسمیات، آئی ٹی، سماجی بہبود سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا -ترقیاتی سکیموں کے لیے 278 ارب روپے مختص کئے گئے، 83 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں -جدید ٹیکنالوجی، ڈرون اور جی آئی ایس میپنگ کے ذریعے مانیٹرنگ کو متعارف کرایا جا رہا ہے- منصوبوں پر پیشرفت وقت کے واضح تعین کے ساتھ یقینی بنائی جائے گی-
اجلاس میں منصوبوں کے موجودہ سٹیٹس اور ان کی تکمیل کی تاریخوں کا جائزہ لیا گیا -
وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی شفافیت، عملدرآمد کی رفتار اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی-