حزب اللہ کے سینئر رہنما ابراہیم عقیل اسرائیلی بمباری میں شہید
بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن)بیروت پر اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے سینئر رہنما ابراہیم عقیل شہید ہوگئے۔
بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم عقیل پر سال 1983 میں بیروت میں امریکی سفارتخانے میں دھماکے کرنے کا الزام تھا، سفارتخانے اور فوجی اڈوں پر دھماکوں میں 300 سے زائد امریکی ہلاک ہوئے تھے۔
ابراہیم عقیل کو امریکی حکومت نے مطلوب دہشت گردوں میں شامل کر رکھا تھا اور ان کے سر کی قیمت 70 لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی تھی۔