کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ مل کرسول جج کی عدالت کوتالالگاکربندکردیا۔جیونیوز کےمطابق سول جج اسراق مندوخیل اورایک خاتون وکیل فرزانہ خلجی کے درمیان ایک کیس کی سماعت کے دوران مبینہ طورپرتلخ کلامی کاواقعہ پیش آیاتھا۔
خاتون وکیل کی سول جج کی عدالت کو تالا لگاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن قاری رحمت ایڈووکیٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سول جج اور وکیل کےدرمیان تلخ کلامی کا معاملہ رفع دفع کرادیا ہے، اب معاملے میں متعلقہ سول جج اور خاتون وکیل کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔