امریکہ : ایرانی سفارتکار کی اقوام متحدہ میں سفیر کی حیثیت سے تعیناتی کو روکنے کے قانون پر دستخط

امریکہ : ایرانی سفارتکار کی اقوام متحدہ میں سفیر کی حیثیت سے تعیناتی کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی) اقوم متحدہ میں ایران کے سفیر کو روکنے کا قانون امریکہ کے صدر براک اوباما نے ایک قانون پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت ایرانی سفارتکار کی اقوام متحدہ میں سفیر کی حیثیت سے تعیناتی کو روکا جا سکے گا۔ صدر اوباما کی طرف سے دستخط کیے گئے قانون کی رو سے اقوام متحدہ کےلئے ایسے کسی بھی سفارتکار کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکا جا سکے گا جس پر جاسوسی یا دہشتگردانہ سرگرمی میں ملوث ہونے اور امریکی قومی سلامتی کے خطرے ہونے کا شبہ ہو۔

یہ قانون سازی بظاہر حامد ابو طالبی کو اقوام متحدہ میں بطور سفیر کام کرنے سے روکنے کے تناظر میں کی گئی امریکہ سفارتکار پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ 1979ءمیں تہران میں امریکی سفارتخانے پر قبضے میں شامل تھا۔ایران نے حامد ابوطالبی کو اقوام متحدہ کےلئے اپنا سفیر تعینات کیا تھا تاہم امریکہ نے گزشتہ ہفتے انھیں ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔ابوطالبی طلبا کے اس گروپ میں شامل تھے جنہوں نے امریکی سفارتخانے پر قبضے کے بعد 52 امریکیوں کو 444 روز تک یرغمال بنائے رکھا تھا۔ ابوطالبی کا کہنا ہے کہ اس گروپ میں ان کا کام صرف ترجمے اور مصالحت تک محدود تھا۔

مزید :

عالمی منظر -