حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،رانا بابر

حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،رانا بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) صوبائی پارلےمانی سےکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسےن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ متعدد ملکی اور غیرملکی کمپنیوں کے تعاون سے مختلف منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔ بدقسمتی سے سابق حکمرانوں نے اپنے پورے دور حکومت میں توانائی کے نئے منصوبے شروع کرنے پر توجہ نہ دی جس کی وجہ سے آج ملک و قوم شدید مشکلات کا شکار ہے۔ اس کی واضح مثال نندی پور پاور پراجیکٹ ہے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ پر سابق حکمرانو ںنے مجرمانہ غفلت کا بدترین مظاہرہ کیا۔ سابق حکمرانوں کی لالچ اور حرص کے باعث منصوبے کی مشینری ساڑھے تین برس تک کراچی پورٹ پر گلتی سڑتی رہی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نندی پور پاور پراجیکٹ کو چند ماہ میں بحال کیا ہے اور وہاں کی پہلی ٹربائن اگلے ماہ مئی کے آخر تک کام شروع کرے گی۔ ابتدائی مرحلے میں نندی پور پاور پراجیکٹ سے 100 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔