حکو مت بجٹ کے حوالے سے تاجرو ں سے مشاورت کے پہلو کو یقینی بنائے، میا ں سلیم
لاہور ( وقائع نگار )انجمن تاجران سینٹر ی ویئر لاہور کے نائب صدر میا ں سلیم نے کہا ہے کہ حکو مت آئندہ سال کے مالی بجٹ کے حوالے سے تاجر تنظیمو ں کے نما ئندو ں سے مشاورت کے پہلو کو یقینی بنائے ۔ تاکہ معاشی استحکا م کے لیے تھنک ٹینک پالیسی تر تیب دی جا سکے ۔ انھو ں نے کہا کہ حکو مت ورلڈ بنک ،آئی ایم ایف اور دیگر ما لیا تی اداروں سے قر ض کا معا ئدہ کر تے وقت عوام کو اند ھیر ے میں رکھتی ہے جس کا خمیا زہ عوام کو بجٹ میں بھگتنا پڑتا ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ مو جو دہ ملکی حا لا ت انڈسٹر ی اور تاجر برادری کی بحالی کے لیے حکو مت کو ٹیکس ریلیف پیکج دینا ہو گا ۔ جس میں پرانے ٹیکس ہو لڈر کو ٹیکس میں چھو ٹ کے بغیر سو دقر ضے اور دیگر مرآ عات دی جائیں تاکہ ملک میں ٹیکس دینے کا رجحان قائم ہو ۔ انھو ں نے کہا کہ ایک سال ہو نے کو ہے ایف بی آر کے دعوے کھو کھلے نکلے ۔35لاکھ نئے ٹیکس پیئر بنا نے میں محکمہ نا کا م رہا انھو ں نے کہا کہ ان کاروباری اداروں کو ٹیکس پیئر کو ٹیکس نیٹ میں لا یا جائے جو پچھلے کئی سا لو ں سے ٹیکس چور ی کر رہے ہیں ۔ میا ں سلیم نے کہا کہ زراعت کو اڈ سٹر ی کا در جہ دیتے ہو ئے ٹیکس نیٹ میں لا یا جائے بنکو ں کی شر ح سو د کو سنگل ڈیجیٹ میں لا یا جائے تما م ٹیکس ختم کر کے سنگل ٹیکس سسٹم لا یا جائے تاکہ ٹیکس دینے والے کو پتہ ہو کہ اس نے کتنا ٹیکس دینا ہے انھو ں نے مز ید کہا کہ اس عمل سے ایف بی آر میں اربو ں روپے کی سا لا نہ ٹیکس چوری کو روکا جا سکے ۔