عالمی طاقتیں سعودی عرب اور ایران کو تقسیم کرنا چاہتی ہےں،لیاقت بلوچ

عالمی طاقتیں سعودی عرب اور ایران کو تقسیم کرنا چاہتی ہےں،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں سعودی عرب اور ایران کو دو دھڑوں میں تقسیم کرنے کے فارمولے پر عمل پےرا ہےں۔ مسلمانوں کو شدت پسند اور دہشت گرد کے طعنے دیئے جارہے ہیں جبکہ خود مغرب کی شدت پسندی کا یہ عالم ہے کہ وہ قرآن کو جلارہے ہیں ، مسلمان قیدیوں کے ساتھ غیر اخلاقی اور غیر انسانی سلوک روا رکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی حلقہ قبائل کے زیر اہتمام تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور یہودیوں کی سرپرستی کرکے عرب ریاستوں کو غلام بنانا چاہتا ہے لیکن مستقبل اسلام کا ہے ۔ اسلام دنیا میں ایک نظام کی صورت میں نافذ ہوگا۔۔ انہوں نے کہاکہ فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مسائل کو مزید بگاڑنے کا باعث ہے۔ ملک میں آپریشن کی بجائے مذاکرات کا راستہ اپنا نا چاہےے۔

مزید :

صفحہ آخر -