وحدت کالونی، 4بچوں کے باپ نے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی
لاہور (کرائم سیل)وحدت کالونی کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر چار بچوں کے باپ نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے میں جمع کروا دیا۔بتایاگیا ہے کہ الحمد کالونی کے رہائشی محمد فیصل کا اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا رہتا تھا۔جھگڑوں سے تنگ آکر فیصل نے ایک ہفتہ قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور اس کے بعد وہ خود پریشان رہنے گا۔ گزشتہ روز ا س نے کمرے میں جا کر گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی پولیس نے متوفی کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے میں جمع کروادیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کے بھائی بہن اور دیگر رشتہ دار بیر ون ملک میں مقیم ہے ، اس کا اپنی بیوی کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کی وجہ سے اس نے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔