فریقین سنجیدہ ہیں،حکومتی کمیٹی سے جلد ملاقات ہوگی،پروفیسرابراہم
اسلام آباد(اے این این)طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے دونوں طرف سے سنجیدگی کامظاہرہ کیاجارہا ہے جومفید ثابت ہو گا ،حکومتی کمیٹی سے ملاقات کیلئے تاحال وقت کاتعین نہیں کیا گیا ،امید ہے چند روز میں ملاقات ہو گی۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے لیے تاریخ اور وقت کا تعین نہیں کیا گیا تاہم چند روز میں ملاقات ہوسکتی ہے۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ دونوں جانب سے مشکلات آڑے آرہی تھیں تاہم ان میں خاصی حد تک کمی واقع ہوئی ہے، جس پر امید ہے کہ جلد ملاقات کے بعد کامیابی حاصل ہوگی تاہم تاریخ اور وقت کا تعین ابھی کیا جارہا ہے۔ پرفیسر ابراہیم نے کہاکہ امن کے قیام کے لیے دونوں جانب سے ہی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جو مفید ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ ہفتہ کی شب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور طالبان کمیٹی کے درمیان ملاقات کا حتمی شیڈول طے نہیں ہو سکا تھا اور طالبان کمیٹی کی جانب سے پروفیسر ابراہیم کو بھی ملاقات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیاتھا