چیئرمین سینیٹ نے مصطفی کمال کا استعفیٰ منظور کر لیا، ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا: مصطفی کمال
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءمصطفی کمال کا سینیٹر کی حیثیت سے استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفی کمال نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں اپنا استعفیٰ جمع کرایا جو منظوری کیلئے چیئرمین سینیٹ کو بھیجا گیا جسے چیئرمین سینیٹ سے منظور کر لیا۔ واضح رہے کہ مصطفی کمال کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست ایم کیو ایم ہی کے کسی رہنماءکے پاس جائے گی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے استعفے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناءپر استعفیٰ دیا ہے۔