بین الاقوامی صحافتی تنظیم نے عامر میر کے دعوے کی تردید کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)صحافیوں کے حقوق کی بین الاقوامی نمائندہ تنظیم ”کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلٹس“ نے عامر میر کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ ان کے بھائی حامد میر نے اپنا ریکارڈ شدہ پیغام اس تنظیم کو بھیجا تھا جس میں آئی ایس آئی کے چندافراد کی جانب سے انہیں دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ”جوئل سائمن“ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ حامد میر نے اپنا ریکارڈ شدہ پیغام ہمیں بھیجا لیکن ہمارے ریکارڈ کے مطابق ہمیں ایسی کوئی ویڈیو نہیں بھیجی گئی۔ یاد رہے حامد میر پر حملے کے بعد ان کے بھائی نے جیو ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ حامد میر نے کچھ عرصہ پہلے آئی ایس آئی کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد ”سی پی جے“سمیت متعدد تنظیموں اورچند نامور شخصیات کو اپنا بیان ریکارڈ کراکر بجھوادیا تھا۔ ان کے مطابق اس میں حامد میر نے آئی ایس آئی کی جانب سے ان پر حملے کے خدشے کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہو جائے تو ذمہ داری خفیہ ایجنسی پر ہوگی تاہم اب صحافتی تنظیم نے ایسی کسی ٹیپ کے موصول ہونے کی تردید کر دی ہے۔ دوسری جانب روزنانہ جنگ میں جیو ٹی وی اور روزنامہ جنگ کی انتظامیہ کا وضاحتی بیان بھی شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادارہ دل کی گہرائیوں سے پاک فوج کی عز ت کرتا ہے۔اس بیان میں حامد میر پر حملے کا الزام کسی پر نہیں لگایا گیا بلکہ شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ یقینا اس معاملے میں نئی پیشرفت ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان نے الزامات کے جواب میں قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -