پنجاب ہائی وے پٹرول کا پنجاب بھر میں جنرل ہولڈ اپ

پنجاب ہائی وے پٹرول کا پنجاب بھر میں جنرل ہولڈ اپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازخان کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول نے پنجاب بھر میں جنرل ہولڈ اپ۔ بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلز اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پررواں سال1770افراد کے خلاف کارروائی کی گیء۔تفصیلات کے مطابق آ ئی جی پنجاب عارف نوازخان کی ہدایت پرپنجاب ہائی وے پٹرول نے جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا۔جسکے تحت پٹرولنگ پولیس نے دو گھنٹے کے دوران دفعہ 134 کی مد میں 1049 موٹر سائیکلز بند کئیے۔ دفعہ 115/MVO کے تحت 652 اوردفعہ 550/CrPC کے تحت 49 موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف تادیبی کارروائیاں کیں۔ اس کے علاوہ تیز رفتاری کی خلا ف ورزی پر دفعہ 279 کے تحت 15 گاڑیاں بند کی گئیں۔ جبکہ اسی دوران 02 عدالتی مفرور اور 03 اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -