وزیراعظم کو بتانا چاہیے اسدعمر کو اچانک کیوں فارغ کیا گیا:سابق گورنر سندھ محمدزبیر

وزیراعظم کو بتانا چاہیے اسدعمر کو اچانک کیوں فارغ کیا گیا:سابق گورنر سندھ ...
وزیراعظم کو بتانا چاہیے اسدعمر کو اچانک کیوں فارغ کیا گیا:سابق گورنر سندھ محمدزبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور اسدعمر کے بھائی سابق گورنر سندھ  محمدزبیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بتانا چاہیے کہ ایسا کیا ہوا کہ انہوں نے اچانک اسدعمر کو فارغ کیا؟۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمدزبیر نے کہا کہ اسدعمر سمجھتے تھے کہ آئی ایم ایف اچھی چیز نہیں ہے کیونکہ یہ ملکوں کو تباہ کردیتا ہے، اب کیفیوژن یہ ہے کہ عمران خان نے انہیں مجبور کیا یا اُنہوں نے عمران خان کو اس پر راضی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں ملک پر قرضہ چڑھا، تب حفیظ شیخ اورشوکت ترین ہی وزیرخزانہ تھے اور اب یہ دونوں تحریک انصاف کی ٹیم کا حصہ ہیں۔