19قبرستان میانی صاحب میں ڈینگی مچھروں کی تلاش

19قبرستان میانی صاحب میں ڈینگی مچھروں کی تلاش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                    جولائی کو سٹی ڈسٹرکٹ لاہور کے چند افسران میانی صاحب کے قبرستان میں فاتحہ خوانی کرنے کے بعد کھڑے باتیں کررہے تھے۔اچانک راقم نے دیکھ کر قبرستان کے گورکن سے سوال کیا کہ کیا آج کوئی افیسر وفات پا گیا ہے۔اس نے جواباً کہا نہیں کسی افیسر کی موت کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی کسی کی قبرکشائی کا حکم ہوا ہے۔دوبارہ پوچھا گیا کہ وہ افسران کیا لینے آئے ہیں۔ جواباً اس نے کہا کہ مَیں نے سنا ہے یہ افسران قبرستان کے اندر ڈینگی مچھروں کو تلاش کرنے کے لئے آئے ہیں،کیونکہ انہوں نے بتایا ہے کہ ڈی سی او نسیم صادق نے حکم دیا ہے کہ قبرستان میانی صاحب کے اندر جا کر ڈینگی مچھروں کو تلاش کرکے ان کو فوری تلف کردیا جائے۔
ڈی سی او لاہور کی سوچ کیسی ہے کہ قبرستانوں میں دفن مردوں کی قبروں کے اندر ڈینگی مچھروں کو تلف کرنے کے احکامات مذاق سے کم نہیں، گزشتہ 5سال سے میاں شہباز شریف صاحب ڈینگی مچھروں کے خلاف کھلی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔کبھی پولیو مہم اور کبھی ملیریا مہم کبھی ڈینگی مچھروں کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔یعنی عوام کی خدمت میں دن رات ایک کرکے مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عوام کے لئے اتنی مایوسیاں پیدا کر دی گئی ہیں کہ وہ بیچارے سوچوں میں زندگیاں بسر کررہے ہیں۔جگہ جگہ چور ڈاکو لوٹ مار میں مصروف ہیں۔عوام سخت پریشانی میں مبتلا کردیئے گئے ہیں۔ مہنگائی نے عوام کو کئی بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے۔ہر طرف لوٹ مار ہو رہی ہے۔غریب عوام کا کوءی پرسان حال نہیں ہے۔ادھر چند یوم سے بارشوں نے بھی تباہی مچا دی ہوئی ہے۔فصلیں تباہ و برباد ہو چکی ہیں۔لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ مختصر عرض ہے کہ ڈی سی او قبرستانوں کے اندر ڈینگی مچھروں کی تلاش اور ان کی تلفی کی بجائے لاہور شہر کے دیہات اور شہر ،تمام بچوں کے سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں اور پارکوں کے اندر ڈینگی مچھروں کو تلف کروانے کے احکامات دے کر کارروائی مکمل کروائیں، ورنہ آپ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے مقابلے میں مچھروں کو پیدا کیا ہوا ہے۔مارنے والے سے بچانے والا بھی ہے۔
ویسے تو ڈی سی او لاہور نسیم صادق بہت متحرک ہیں۔دن رات خدمت انسانیت کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں، لیکن ان کی سوچ میں کچھ تضاد بھی ہے۔گزشتہ ایک ماہ سے روزانہ اخباروں میں لاہور کے 9ٹاﺅنز کی طرف سے خبر پڑھ کر دلی دکھ ہوتا ہے۔ خبروں کے مطابق تحریر ہوتا ہے کہ آج 390آوارہ کتے تلف کردیئے گئے ہیں۔ڈی سی او صاحب نے کبھی خیال نہیں کیا کہ روزانہ آوارہ کتے مارنے کی خبریں شائع ہوتی ہیں، کیا لاہور شہر میں صرف آوارہ کتے ہی ہیں۔

مزید :

کالم -