کراچی میں نالوں پرقائم تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی میں نالوں پرقائم تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رپورٹ کی وجہ سے ان کا کام آسان ہوگیا۔انھوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے میں جو ادارہ یا شخص ہاتھ بٹائے گا اسے خوش آمدید کہیں گے۔دریں میڈیا سے بات چیت میں وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاکہ ہمارا احتجاج سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کے خلاف  اوروفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف تھا۔انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں ہوئی ہیں، کمیٹی بنائی بھی جائے گی تو وہ سہولت کاری کے لیے ہو گی، کراچی کے مسائل کا حل سندھ حکومت اور وفاق کا بھی فرض ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی پر سیاست ہم نہیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے شہر کو اس حال پر پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پورے ملک کے جو حالات ہیں ان کے لیے تھا، کراچی میں ماضی میں کم بارش سے بھی سڑکیں بند ہو جاتی تھیں۔ہم نے شہر میں کافی کام کیا ہے، مگر ہم پر نااہلی تھوپی جا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -