چودھری نثار کے خلاف تحریک کا حصہ نہیں بنوں گا،ن لیگ بے شرم پروف پارٹی ، کچھ بھی کرسکتی ہے:شیخ رشید احمد

چودھری نثار کے خلاف تحریک کا حصہ نہیں بنوں گا،ن لیگ بے شرم پروف پارٹی ، کچھ ...
چودھری نثار کے خلاف تحریک کا حصہ نہیں بنوں گا،ن لیگ بے شرم پروف پارٹی ، کچھ بھی کرسکتی ہے:شیخ رشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چودھری نثار کے خلاف تحریک کا حصہ نہیں بنوں گا،ن لیگ بے شرم پروف پارٹی ہے،یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چودھری نثار کے خلاف تحریک کا حصہ نہیں بنوں گا،کل دبئی جارہا ہوں پتہ چل جائے گا کہ زرداری صاحب آرہے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری پاکستان آئے تو ایک ہفتے کیلئے آئیں گے،یہ کوئی عام شخص کی واپسی نہیں ہے ”ٹارزن“کی واپسی ہے،میرے خیال میں ن لیگ بے شرم پروف پارٹی ہے،یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے اور تحریک چلانے والوں نے کس وجہ سے یہ منفی پراپیگنڈا پھیلایا ،ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

چینی سفارت کار ”سی پیک“کے خلاف پراپیگنڈے کے مقابلے کیلئے کھل کر میدان میں آگئے،سوشل میڈیا کاسہارا بھی لے لیا
انہوں نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو کورکمانڈر کراچی ایسے مل رہے تھے جیسے کوئی بندہ مردے کو مل رہاہوں،ملک میں کوئی بھی گورنرز،صدر ممنون حسین کو اہمیت نہیں دیتا ہے،گلی گلی شور ہے چور کھائے تلو ر ہے کا نعرہ لگ رہا ہے،ہم ختم ہوجائیں گے چوروں کا نظام ختم نہیں ہو گا۔

مزید :

قومی -