امین اقبال کی ڈرامہ سیریل ’’دشمن‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں مکمل

امین اقبال کی ڈرامہ سیریل ’’دشمن‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں مکمل
 امین اقبال کی ڈرامہ سیریل ’’دشمن‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرامین اقبال کی ڈرامہ سیریل’ ’دشمن‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں مکمل ہوگئی ہے۔آخری سپیل میں محب مرزا اور مدیحہ امام سمیت دیگر فنکاروں کا کام مکمل کیا گیا جبکہ اختتامی ریکارڈنگ انہوں نے لاہور جی پی اومیں کی جس میں محب مرزا،محمدعلی اور فرح طفیل نے حصہ لیا۔اس موقع پر امین اقبال نے بتایا کہ لاہور میں تمام کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ بہت معمولی کام کراچی میں ہوگا جس کے بعد اس کی ریکارڈنگ مکمل ہوجائے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امین اقبال کی ڈائریکشن میں بنائی گئی۔
ڈرامہ سیریل ’’دیدن‘‘ نجی ٹی وی سے نشر کی جارہی ہے جس کا شمار اس وقت کے مقبول ترین ڈراموں میں ہوتا ہے۔امین اقبال کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ اپنے کام پر مکمل محنت کی ہے اس کے بعد فیصلہ عوام پر چھوڑ دیتا ہوں کیونکہ ان سے بہتر منصف کوئی نہیں ہوتا۔

مزید :

کلچر -