سگریٹ نوشی سے دماغ سکڑ جاتا ہے، سائنسی تحقیق سامنے آگئی

سگریٹ نوشی سے دماغ سکڑ جاتا ہے، سائنسی تحقیق سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق  میں پتہ چلا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے سے دماغ کی جسامت سکڑ جاتی ہے۔واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے محققین نے اپنی حالیہ مطالعے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں، ایک عرصے کے بعد ان کے دماغ کا سائز چھوٹا ہوجاتا ہے۔

کم حجم کا دماغ کئی ذہنی و علمی صلاحیتوں کے مسائل سے منسلک ہے جیسے کہ ڈیمنشیا اور الزائمر وغیرہ۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگرچہ سگریٹ نوشی چھوڑنے سے مزید نقصان سے بچا جاسکتا ہے تاہم دماغ کا جو حصہ ختم ہوچکا ہے، وہ دوبارہ پیدا نہیں ہوسکتا۔

سگریٹ نوشی کے پھیپھڑوں سے متعلق نقصانات کے بارے میں تو ماہرین کو علم تھا تاہم اس کے دماغ پر کیا اثرات ہوتے ہیں، اس حوالے سے ماہرین کو بہت کم علم تھا۔

مطالعے کے نتائج حال ہی میں بائیولوجیکل سائکاٹری گلوبل اوپن سائنس نامی جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔