ڈانس کا شوق نہیں، اداکاری پر توجہ رکھنا چاہتی ہوں،سار ہ خان

  ڈانس کا شوق نہیں، اداکاری پر توجہ رکھنا چاہتی ہوں،سار ہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ سارہ خان نے ٹی وی اسکرین پر ڈانس نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔سارہ خان کئی سْپر ہٹ ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ کے ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلادیش میں بھی بہت مقبول ہوتے ہیں۔مداح جہاں سارہ خان کی اداکاری کے گرویدہ ہیں تو وہیں مداح اْن کے معصوم چہرے اور خوبصورت مسکراہٹ کے بھی دیوانے ہیں، اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔اب سوشل میڈیا پر سارہ خان کے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اْنہیں ٹی وی اسکرین پر ڈانس نہ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

۔۔سارہ خان نے کہا کہ میں ٹی وی اسکرین یا کسی ایوارڈ شوز میں ڈانس نہیں کرتی، مداحوں نے مجھے کبھی بھی ڈانس کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

مزید :

کلچر -