پیر محل، کتاچور ی کرنے کا شبہ، ملزمان کے تشدد سے ایک شخص قتل 

  پیر محل، کتاچور ی کرنے کا شبہ، ملزمان کے تشدد سے ایک شخص قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                پیرمحل(نمائندہ خصوصی +نمائندہ پاکستان) پا لتو کتا  چوری کر نے کا شبہ، بااثر افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ گا ؤں 253گ ب کی رہا ئشی خا تون زبیدہ بی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ کچھ روز قبل بااثر افراد کی پالتو کتیاپُراسرار طور پر لاپتہ ہو ئی تو میرے شوہر پر بھی کتیا کو غائب کر نے کا شبہ ظاہر کیا گیا تو شوہر محمد انور نے اپنی گناہی کو ثابت کر نے کے لئے ایک حلف نامہ بھی دے رکھا تھا کہ بعد ازاں گھر سے نکلے پر فاروق نامی شخص نے اپنے دیگر پانچ ساتھیوں سے باہم صلاح مشورہ ہو تے اچانک ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ آورہو کر شوہر محمد انور کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو ورثاء کے حوالے کرتے ہو ئے ملزمان کیخلاف مقدمہ کا اندراج کردیا۔

مزید :

علاقائی -