پی ٹی آئی رہنما علی خان کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان 

    پی ٹی آئی رہنما علی خان کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    سوات ( بیورو رپورٹ) عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور پی ٹی آئی کے بانی رہنما علی خان نے عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، سوات، پشاور اور آڈیالہ جیل کے سامنے مرحلہ وار بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے اور پر امن احتجاج کا فیصلہ، تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں اور عمران خان کے حقیقی سپاہیوں سے باہمی مشاورت کے ذریعے تحریک کا آغاز کرینگے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے تمام گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں وہ سوات پریس کلب میں ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان ناکردہ گناہ میں قید ہیں ان کی رہائی کیلئے پر امن تحریک کا اعلان کرتا ہوں اور اس تحریک کی قیادت میں خود کرونگا نظریاتی کارکنوں و قائدین سمیت تمام ورکرز کو اس تحریک میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں اوراس سلسلے میں بہت جلد اڈیالہ جیل، سوات اور پشاور میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے اس کے ساتھ میں آج ان تمام کارکنوں اور رہنما_¶ں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتا ہوں جو 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار ہوئے، اس سلسلے میں جوڈیشل انکوائری کی جائے اور بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا صرف یہی قصور ہیں کہ انہوں نے پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانے کا نعرہ لگایا، ہم بھی عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان میں کرپشن اور لاقانونیت سے پاک معاشرے کی تشکیل اور صالح لوگوں کی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن ہمیں آفسوس کے ساتھ کہنا پرتا ہے کہ آج کرپشن ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گیا ہے اور کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل میں ہم ناکام ہو چکے ہیں آج تک کسی بھی حکومت بشمول پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے اسمبلی سے بل پاس نہ کر سکے۔ اگر عمرنا خان آج جیل میں ہے تو انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی بلکہ وہ ایک ناکردہ گناہ میں سلاخوں کے پیچھے ہیں ان کی رہائی ہمارا مقصد ہے۔

مزید :

صفحہ اول -