امن کے ہر دشمن کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکجاہے: مریم نواز
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹانک میں خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان ہمارا فخر ہیں۔امن کے ہر دشمن کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکجاہے۔