اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزارکروالی گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزارکروالی۔ فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر رائے منظور ناصرنے بتایا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ کے قریب پرائم لوکیشن پر واقع 640 کنال اراضی غیر قانونی طور پر قابض بااثر افراد سے واگزار کروائی گئی۔ قبضوں میں سہولت کاری میں ملوث 2 پراجیکٹ ڈائریکٹرز برطرف کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے نہیں دیا جائے گا۔