رو کہا کہ ہم نے بم بھرے سوٹ کیسز کے ساتھ اندو

رو کہا کہ ہم نے بم بھرے سوٹ کیسز کے ساتھ اندو
رو کہا کہ ہم نے بم بھرے سوٹ کیسز کے ساتھ اندو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (خصوصی رپورٹ) بھارت سے پاکستان جانیوالی سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکوں کے گرفتار ملزم بھارتی انتہاپسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کے ہندو دہشت گرد کمل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے چار ہندو دہشت گرد ساتھیوں کے ساتھ سمجھوتہ ایکسپریس میں سوٹ کیس بم رکھے تھے۔ روزنامہ اُمت کی رپورٹ کے مطابق کمل چوہان نے عدالت کے روبرو کہا کہ ہم نے بم بھرے سوٹ کیسز کے ساتھ اندور سے دہلی تک ٹرین میں سفر کیا۔ اس دوران پورے سفر میں کسی ایجنسی نے ہمیں چیک نہیں کیا۔ ہمیں راشٹریہ سیوک سنگھ نے دہشت گردی کی تربیت دی، دھماکے میں زیادہ تر پاکستانیوں سمیت 68 مسافروں کی ہلاکت پر کوئی افسوس نہیں۔ موقع ملا تو آئندہ بھی ایسا کروں گا۔ دوسری طرف بھارت کی سیاسی جماعتوں نے دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔