کم از کم اجرت ایکٹ کے تحت 35پٹرول پمپوں کے چالان 

کم از کم اجرت ایکٹ کے تحت 35پٹرول پمپوں کے چالان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری لیبر پنجاب احمد جاوید قاضی  اور ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب لاہور فیصل نثار چودھری  کے حکم پر محکمہ لیبر ویلفیئر پنجاب کے تمام ڈائریکٹرز نے پنجاب کے پٹرول پمپس پر کمر باندھ لی۔ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نارتھ عمران حیدر کی لیڈرشپ میں محکمہ لیبر شیخوپورہ کے تمام فیلڈافسر جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور لیبر انسپکٹرز نے شیخوپورہ کے پٹرول پمپس پر کام کرنے والے ملازمین کی اجرت اور ان کا دورانیہ کام چیک کیا۔ جس دوران انکشاف ہوا کہ بیشتر پٹرول پمپ ملا زمین کم اجرت پر کام کر رہے ہیں اور ان کا کام کر نے کا دورانیہ 12 گھنٹے پایا گیا۔جس پر لیبر انسپکٹر ان اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر زنے ضلع شیخوپورہ کے35 پٹرول پمپوں کے چالان کم از کم اجرت ایکٹ 2019 کے تحت متعلقہ عدالت میں بھجوا دیئے۔