سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں،3 مہینوں میں 142دہشت گرد ہلاک، رپورٹ سامنے آگئی

 سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں،3 مہینوں میں 142دہشت گرد ہلاک، رپورٹ سامنے ...
 سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں،3 مہینوں میں 142دہشت گرد ہلاک، رپورٹ سامنے آگئی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ3مہینوں میں دہشت گردوں کے خلاف مختلف آپریشنز میں سکیورٹی فورسز نے 142دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 1ہزار 7کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل" 24نیوز" کے مطابق ان3 مہینوں میں سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں 6ہزار 921آپریشنز کیے ہیں۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں 1ہزار 960، بلوچستان میں 3ہزار 414، سندھ میں 752اور پنجاب میں 165آپریشنز کیے گئے۔ ان میں سے زیادہ تر آپریشنز انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیے گئے۔ پنجاب میں ایک اور سندھ میں کم از کم 3دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ سندھ میں 344اور پنجاب میں 11دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ بلوچستان میں 40دہشت گردوں کو ہلاک اور 112کو گرفتار کیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا98دہشت گردوں کو ہلاک اور 540کو گرفتار کیا گیا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -