ریپ کے ملزم کی ضمانت خارج، شواہد ضائع کرنے پر تفتیشی تھانیدار عدالت سے گرفتار

ریپ کے ملزم کی ضمانت خارج، شواہد ضائع کرنے پر تفتیشی تھانیدار عدالت سے گرفتار
ریپ کے ملزم کی ضمانت خارج، شواہد ضائع کرنے پر تفتیشی تھانیدار عدالت سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر ریپ کرنے سے متعلق مقدمہ کے ملزم کرنل ریٹائرڈ ساجد ترمذی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے جان بوجھ کر مدعیہ کامیڈیکل تاخیر سے کروانے اور مقدمہ کے شواہد ضائع کرنے کی پاداش میں عدالت کے اندر ہی تفتیشی تھانیدار تراب الحسن کو گرفتار کروا دیا جبکہ اس وقت کے ایس ایچ او رانا محمد اشرف کی گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی،جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل بنچ نے ملزم کی اپیل کی سماعت کی تو مدعیہ اللہ رکھی نے ضمانت منظور کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے اسے نوکری کا جھانسہ دیکر زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیالیکن ملزم سے ساز باز کر کے سارے شواہد ضائع کردیئے اور جان بوجھ کر میرا میڈیکل بھی تاخیر سے کروایا ہے۔

فاضل عدالت نے اپنی تسلی کرنے کے بعد عدالت میں موجود ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیا نی کو اے ایس آئی تراب الحسن اور ایس ایچ او رانا اشرف کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا جس پر ملزم تراب الحسن کو عدالت کے اندر سے ہی گرفتار کرلیا گیا۔

مزید :

اسلام آباد -