پاراچنار میں خوفناک دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی، کونسی تنظیم ہے؟ حیران کن خبر آ گئی

پاراچنار میں خوفناک دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی، کونسی تنظیم ہے؟ حیران ...
پاراچنار میں خوفناک دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی، کونسی تنظیم ہے؟ حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پارا چنار میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ حملہ اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کیا ہے۔

پاراچنار: عید گاہ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ،20افرادجاں بحق,50 سے زائد زخمی
تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں ہفتے کی صبح ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔ یہ ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے مختلف خبر رساں اداروں کو بھیجی گئی ای میل میں قبول کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ مختلف ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔

پاکستانی میاں بیوی نے برطانیہ میں ایسا شرمناک کام کرکے کروڑوں روپے کمالئے کہ جان کر ہر پاکستانی شرمندہ ہوجائے
واضح رہے کہ عید گاہ مارکیٹ کے قریب بم دھماکے سے25 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ پرانی سبزی منڈی میں اس وقت ہوا جب وہاں پر لوگوں کا سبزی خریدنے کیلئے رش لگا ہوا تھا۔ دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے ساجد طوری کا کہنا تھا کہ بم سیب کی پیٹی میں نصب کیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -