پشاور زلمی ’آف دی فیلڈ‘ بھی چیمپین، پی سی بی کو واجبات کی بروقت ادائیگی کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پشاور زلمی ’آف دی فیلڈ‘ بھی چیمپین، پی سی بی کو واجبات کی بروقت ادائیگی کر ...
پشاور زلمی ’آف دی فیلڈ‘ بھی چیمپین، پی سی بی کو واجبات کی بروقت ادائیگی کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے انعقاد کو خطرات کا سامنا ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ 6 میں سے 5 فرنچائزز نے تاحال واجبات ادا نہیں کئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن نہیں ہو گا اگر۔۔۔“ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے تشویشناک خبر آ گئی، ناراض فرنچائزز نے پی سی بی کیساتھ ساتھ قوم کے پیروں تلے بھی زمین نکال دی
یہ جان کر آپ کو بے حد خوشی ہو گی کہ پی ایس ایل کی فاتح فرنچائز پشاور زلمی ہی وہ واحد فرنچائز ہے جس نے تمام واجبات کی ادائیگی بمعہ ٹیکس بروقت کر دی اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہ کسی طور پر بھی پی ایس ایل کیلئے خطرہ نہ بنے بلکہ اس پی سی بی کے سب سے کامیاب برینڈ کے فروغ اور مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
پی ایس ایل چیمپین پشاور زلمی پی ایس ایل تھری کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور تمام فرنچائزز کو نیک خواہشات کا پیغام دیتی ہے اور حالیہ دنوں میں پی اس ایل فرنچائزز کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کی خبروں کے سامنے آنے پر ریکارڈ کی درستگی کیلئے واضح کرنا چاہتی ہے کہ پشاور زلمی اپنے ذمہ تمام واجبات بمعہ ٹیکس ادا کرچکی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے بروقت ادائیگیوں سے پی ایس ایل کو شاندار انداز میں منعقد کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن اب۔۔۔“ نجم سیٹھی بالآخر میدان میں آ گئے، ایسا اعلان کر دیا کہ ادائیگیاں نہ کرنے والی فرنچائزز حیران پریشان رہ گئیں
پشاور زلمی نے ناصرف اس مرتبہ تمام واجبات کی بروقت ادائیگی کی ہے بلکہ پی سی بی کو مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پشاور زلمی کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اور زلمی ٹی وی (زلمی یو ٹیوب ) پر پی ایس ایل کے حوالے سے تیار کئے گئے پرومو پہلے ہی کرکٹ شائقین میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں اور پشاور زلمی کے مداحو ںکو یقین ہے کہ پشاور زلمی اس مرتبہ بھی چیمپینز کا تاج اپنے سر پر سجائے گی۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -