شریف فیملی کے پاس 100 ارب ڈالر کی جائیدادکہاں سے آئی؟ فوادچودھری  

شریف فیملی کے پاس 100 ارب ڈالر کی جائیدادکہاں سے آئی؟ فوادچودھری  
شریف فیملی کے پاس 100 ارب ڈالر کی جائیدادکہاں سے آئی؟ فوادچودھری  
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے پاس 100 ارب ڈالر کی جائیداد کہاں سے آئی؟ اس سوال کا جواب دینا ہوگا۔ 

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف 2000 میں باہر جانے کےلیے 75 لاکھ ڈالر جمع کرارہے ہیں تو بتایا جائے ان کے پاس اتنا پیسہ آیا کہاں سے آیا؟ یہ اس سوال کا جواب دینے کے بجائے الٹاالزامات لگا دیتے ہیں۔ 

فوادچوہدری نے براڈ شیٹ کے معاملے پر بات چیت کرتےہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معاملات مذاکرات سے حل ہوتے ہیں لیکن یہ بتائیں جب 2016 میں ان کے خلاف فیصلہ آرہا تھا تو اس وقت انہوں نے مذاکرات کیوں نہیں کیے؟ 

انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن براڈ شیٹ والے معاملے کی تحقیات کرے گا، انکوائری کمیشن کےٹی آر اوز طے کیے جاچکے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب براڈ شیٹ نے جائیدادوں کی نشاندہی کی تو س کے باوجود کارروائی کیوں نہیں کی۔