2 بچوں کی ماں چھریوں کے پے در پے وار سے لہولہان، ہسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گئی
جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جھنگ میں ظالم شوہر نے 2بچوں کی ماں کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے لہولہان کر دیا۔
نجی ٹی وی" دنیا نیوز "کے مطابق افسوسناک واقعہ جھنگ کے قریب شورکوٹ کے علاقے پتن روڈ پر پیش آیا جہاں میاں بیوی کے مابین گھریلو ناچاقی رہتی تھی، بار بار لڑائی جھگڑے سے مشتعل ہو کر شوہر نے بیوی پر چھریوں کے پے در پے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور ہسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔
مقتولہ کی عمر 35 برس بتائی گئی ہے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قریبی ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔